Get Alerts

سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی : این سی او سی نے  سندھ بھر میں نافذ لاک ڈاؤن نو اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  کراچی،حیدرآباد میں نو اگست سے کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہو گا۔  سندھ کے سکولز، بقیہ امتحانات بارے فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں  کیا جائے گا  ۔ 

اعلامیہ کے مطابق این سی او سی کا مشترکہ اجلاس کراچی میں ہوا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان  سمیت صوبائی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران سندھ  بالخصوص کراچی میں  کورونا کی صورتحال پر غور کیا  گیا ۔

اعلامیہ کے  مطابق اجلاس میں  دو طرفہ تعاون و موثر کوآرڈینیشن بڑھانے  اور سندھ بھر میں نافذ لاک ڈاؤن نو اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔کراچی،حیدرآباد میں نو اگست سے کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہو گا۔ کراچی حیدرآباد سمیت زیادہ شرح والے 13 شہروں میں سخت ایس او پیز کا اطلاق ہوگا۔

 اجلاس میں محرم اور 9 اگست کے بعد سخت ایس او پیز کے اطلاق پر زور دیا گیا۔این سی او سی نے  ویکسی نیشن بڑھانے کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ۔سندھ کے سکولز،  امتحانات  کے بارے  میں فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہو گا۔

ٹیگز: