Get Alerts

کراچی اورنگی ٹاؤن میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے

کراچی اورنگی ٹاؤن میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے
سورس: file photo

کراچی :اورنگی ٹاؤن کے  کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ نیو میانوالی کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں لگائی جانے والی آگ سے جھلس کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ عمر اور پانچ سالہ محمد شاہ کے نام سے کی گئی، واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔