اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں روٹ کے مطابق حیران کن اضافہ

Orange Line Train Rate,Lahore Orange Line Train,Pakistan

لاہور:پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق کرایہ کے لیے 7 اسٹیج متعارف کروائے جائیں گے جبکہ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہاہے کہ اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں، اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے جو اب 20 روپے ہوجائے گا، کرایوں میں کمی سے یہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کم از کم کرایہ 40 روپے ہونے کی وجہ سے غریب آدمی اس میں سفر نہیں کرتا تھا لیکن روٹ کے مطابق اب کرایہ میں کمی کر کے 20 روپے بھی رکھا گیا ہے ،تاکہ کم سفر کرنے والے مسافر کو بھی 40 روپے ادا نہ کرنے پڑیں ۔لیکن اس کے علاوہ ایک سے 4 کلومیٹر اور ایک سے 10 کلومیٹر کی ترتیب سے کرایے کی مختلف اسٹیج ہیں۔

ذرائع سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے سے حکومت پر اورنج لائن کو دی جانیوالی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا، اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سالانہ ساڑھے 4ارب سے زائد سبسڈی دی جارہی ہے تاہم اب مسافر جتنا سفر کریں گے اتنا کرایہ دیں گے۔