ٹی ٹوینٹی کی 10  ویں سنچری ،بابر اعظم  گیل کے بعد دوسرے نمبر پر

ٹی ٹوینٹی کی 10  ویں سنچری ،بابر اعظم  گیل کے بعد دوسرے نمبر پر

کولمبو:پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی  کیریئر کی 10 ویں سنچری سکور کردی۔ لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی بیٹسمین  بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کی ہے۔ کولمبو سٹرائیکر  کی نمائندگی کرنے والے بابر نے گال ٹائٹنز کیخلاف سنچری سکور کی۔

بابر اعظم کے ٹی ٹوینٹی کیریئر کی  یہ 10 ویں سنچری ہے۔ بابر نے پہلی وکٹ پر نسانکا کے ساتھ 111 رنز کی شراکت بھی بنائی۔  بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔

بابر کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، بابر اعظم ٹی ٹوینٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ پہلے نمبر پر کرس گیل ہیں جنہوں نے 22 سنچریاں کر رکھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں