آئی سی سی رینکنگ :بھارتی بیٹر شبمن گل کی  پوزیشن برقرار، بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان

آئی سی سی رینکنگ :بھارتی بیٹر شبمن گل کی  پوزیشن برقرار، بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان

دبئی: آئی سی سی کی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل کی پوزیشن برقرار ہے اور بابر اعظم  دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 
 کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے۔ بھارت کے شُبمن گل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ شبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔پاکستان کے فخر زمان 14ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔

بائولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مصنف کے بارے میں