بھارت سے شکست پر تنقید،بابرا عظم نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کمنٹ سیکشن بند کردیا

 بھارت سے شکست پر تنقید،بابرا عظم نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کمنٹ سیکشن بند کردیا

نئی دہلی : پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست پر  تنقید کے بعد سوشل میڈیا اکائونٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا۔بابربر اعظم نے بھارت سے شکست کے بعد انسٹا گرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کے انسٹا گرام پر کمنٹس کرنا شروع کر دیے تھے۔


بابر اعظم کی آخری 3 انسٹا گرام پوسٹس پر کمنٹ سیکشن بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہے گا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن محدود رہے گا۔علاوہ ازیں بابر اعظم کے والد کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے۔

مصنف کے بارے میں