Get Alerts

ملک میں ایک اور بارشوں کا سپیل شروع ہونے کو ہے، بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ملک میں ایک اور بارشوں کا سپیل شروع ہونے کو ہے، بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں ایک اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

 محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق آج بھی زیادہ تر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خاص طور پر بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے۔

تاہم جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا، جہاں بارش کے امکانات کم ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں زراعت کے لیے مفید ثابت ہوں گی اور گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنیں گی۔

ٹیگز: