Get Alerts

ٹرمپ بھارت مخالف اقدامات کر رہے ہیں، مودی خاموش کیوں؟ کانگریس پارٹی کا سوال

ٹرمپ بھارت مخالف اقدامات کر رہے ہیں، مودی خاموش کیوں؟ کانگریس پارٹی کا سوال

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت مخالف پالیسیوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مسلسل بھارت کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، لیکن نریندر مودی نہ صرف خاموش ہیں بلکہ ٹرمپ کا نام تک لینے سے گریز کر رہے ہیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ وہ کچھ ہمت دکھائیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی امریکی صدر کو جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کیونکہ وہ ٹرمپ کے دباؤ میں آ چکے ہیں۔

راہول گاندھی نے مزید انکشاف کیا کہ امریکا میں اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اور یہ بات باعث تشویش ہے کہ مودی حکومت ان معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی، اڈانی گروپ اور روس سے منگوائے گئے تیل کے مالی معاملات کو بے نقاب کر سکتے ہیں، جس سے بھارت کی خارجہ پالیسی اور مالی شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

کانگریس نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سیاست میں بدلتے ہوئے رجحانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور قومی مفاد میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرے۔

ٹیگز: