Get Alerts

راولپنڈی ،سدرہ عرب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت،جرگے کے سربراہ نے قتل کا اعتراف کر لیا

راولپنڈی ،سدرہ عرب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت،جرگے کے سربراہ نے قتل کا اعتراف کر لیا

راولپنڈی : 19 سالہ سدرہ عرب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان نے پولیس کو برادری کے فیصلے کے تحت سدرہ عرب کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تھانہ پیر ودھائی پولیس کے مطابق، عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ اسلحہ لے کر مظفرآباد سے آزاد کشمیر آیا تھا اور سدرہ عرب کو اسلحہ کے زور پر مظفرآباد سے راولپنڈی لایا گیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ  جرگے نے سدرہ کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا جسے اس نے اپنی مرضی سے نافذ کیا۔ مقتولہ کی لاش کو قبرستان میں دفن کر کے قبر کے نشانات مٹا دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ عصمت اللّٰہ خان نے بتایا کہ اس کے ساتھ دیگر افراد بھی قتل کے عمل میں شامل تھے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لے کر گیا تھا جہاں سے مقتولہ کو دھمکایا گیا۔

مقتولہ سدرہ عرب کی شادی سات ماہ قبل ہوئی تھی، اور اس کے شوہر ضیاء الرحمٰن نے 21 جولائی کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ ان کی بیوی گھر سے غائب ہو گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔

ٹیگز: