Get Alerts

اوپن اے آئی کا بڑا اعلان: GPT-5 ماڈل متعارف، پہلے سے زیادہ ذہین، تیز اور محفوظ

اوپن اے آئی کا بڑا اعلان: GPT-5 ماڈل متعارف، پہلے سے زیادہ ذہین، تیز اور محفوظ

سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور اب تک کا سب سے جدید ماڈل GPT-5 جمعرات کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔

کمپنی کے مطابق، GPT-5 اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم مفت استعمال کنندگان کے لیے یہ ماڈل محدود وقت کے لیے قابل رسائی ہوگا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ GPT-5 نہ صرف تحریری مواد کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے، بلکہ کوڈنگ اور طبی شعبوں میں بھی اسے نمایاں برتری حاصل ہے۔ کمپنی نے اسے “زیادہ ذہین، تیزرفتار اور انتہائی مفید” قرار دیا ہے۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا:“GPT-5 استعمال کرنے کے بعد جب دوبارہ GPT-4 پر واپس جانا پڑا، تو یہ ایک تکلیف دہ تجربہ تھا۔”

نئے ماڈل میں "ہیلوسینیشن ریٹ" (یعنی غلط معلومات فراہم کرنے کی شرح) کو نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق، GPT-5 کی تیاری کے دوران 5000 گھنٹوں پر مشتمل سیفٹی ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ماڈل محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

 نئے ماڈل کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ حساس یا ممکنہ طور پر خطرناک سوالات کے جواب دینے سے انکار کرنے کے بجائے محفوظ اور ذمہ دارانہ جوابات فراہم کرتا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق، GPT-5 اب حفاظتی حدود کے اندر رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگز: