Get Alerts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا مقصد عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: