پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان  ہے۔  آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔


ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34 روپے کی سطح پر ہے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔

مصنف کے بارے میں