ممبئی : بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کو بھارتی سینسر بورڈ نے یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریلیز کی اجازت دے دی ہے، تاہم نمائش سے قبل فلم میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔
سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی ہدایت پر فلم سے تقریباً چار منٹ کے مناظر حذف کیے گئے، جبکہ کچھ حصوں میں ترمیم بھی کی گئی۔ بورڈ نے تشدد کے مناظر کو کم کرنے، نامناسب الفاظ ہٹانے اور منشیات و تمباکو نوشی سے متعلق وارننگز شامل کرنے کی ہدایت دی۔
فلم کا دورانیہ 140 منٹ 20 سیکنڈ ہے اور اسے 14 اگست 2026 کو ہندی زبان میں انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
نیتن ککڑ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ دیشا پٹانی اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔ یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے، جس میں ایک بار پھر جذباتی اور انتقام پر مبنی کہانی پیش کی گئی ہے۔