Get Alerts

اغوا کے بعد کالعدم تنظیم میں شامل کیا گیا، ارمان بلوچ کا اہم انکشاف

اغوا کے بعد کالعدم تنظیم میں شامل کیا گیا، ارمان بلوچ کا اہم انکشاف

کوئٹہ: کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور دیگر کالعدم عسکری تنظیموں سے لاتعلقی اختیار کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران تنظیم کے سابق رکن ارمان بلوچ نے اپنی شمولیت سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں۔

ارمان بلوچ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ روزگار کی غرض سے ایران گیا تھا، جہاں مسلح افراد نے اسے اغوا کر کے پہاڑی علاقے میں منتقل کر دیا۔ اس کے مطابق وہاں اس کی ملاقات کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ہوئی، جس کے بعد وہ تنظیم میں شامل ہو گیا۔

اس نے دعویٰ کیا کہ وہ تقریباً چھ ماہ تک تنظیم کے ساتھ رہا، اس دوران عسکری تربیت حاصل کی اور تنظیم کے ساتھ دو حملوں میں بھی شریک رہا۔

حکام کے مطابق کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی اختیار کرنے والے افراد کے بیانات کی روشنی میں مزید کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایسے افراد کو قومی دھارے میں واپس لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ٹیگز: