Get Alerts

افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی پر عالمی تشویش، اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا اظہارِ خدشات

 افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی پر عالمی تشویش، اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا اظہارِ خدشات

نیویارک: افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر عالمی سطح پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

عالمی سطح پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد نیٹ ورکس خطے کے امن و استحکام کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔

ٹیگز: