Get Alerts

ترک صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع

ترک صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع

جدہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترک صدر کا طیارہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مکہ ریجن کے نائب گورنر مشعل بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر اور جدہ میں ترک قونصل جنرل مصطفیٰ اونال بھی موجود تھے۔

استقبال کے بعد صدر رجب طیب اردوان سڑک کے راستے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں پاک، ترک اور سعودی تعلقات، علاقائی امن و سلامتی، دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: