Get Alerts

کشمیر کے عوام نے فیصلہ سنا دیا، مینڈیٹ ن لیگ کو مل چکا ہے: رانا ثنا اللہ

کشمیر کے عوام نے فیصلہ سنا دیا، مینڈیٹ ن لیگ کو مل چکا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد :مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، ہم کشمیر ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں سینکڑوں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد بھارت کو معلوم ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور بھارت پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ بھی نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت اب مختلف اقدامات کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے 45 میں سے 23 نشستیں درکار ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کے دو مراحل میں 24 نشستیں جیت چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا تو پنجاب کی طرز پر یہاں بھی ترقی ہوگی، اب وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

مشیرِ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو مل چکا ہے۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جبکہ کشمیر نے پنجاب کی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: