بیگم کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں، الیکشن کمیشن

بیگم کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: کلثوم نواز کی رکنیت کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دیدی۔ الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے باوجود کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کیلئے حلف اٹھانا ضروری ہے۔

آئین اور قانون میں رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نام خط میں حلف کے بغیر کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اٹھایا تھا۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے این اے 120 کی خالی ہونیوالی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم علالت کی وجہ سے وہ حلف نہیں اٹھا سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں