ایرانی قدس فورس کے سینیئر ممبر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

ایرانی قدس فورس کے سینیئر ممبر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو

تہران ، ایرانی  قدس فورس کے سینئر ممبر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔ بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار عراق میں تعینات تھے ،

عرب میڈیا کے مطابق قدس فورس کے سینئر ممبر بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے تھے ۔ وہ ان دنوں عراق میں ایک مشن پر تعینات تھے کہ اس دوران وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ 

بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار دوماہ سے کومے میں تھے ۔ 

یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔