مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروانا شروع کر دیئے

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروانا شروع کر دیئے
کیپشن: مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروانا شروع کر دیئے
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے لگے۔ سرگودھا سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری حامد حمید نے  پارٹی قیادت کو اپنا استعفی جمع کرا دیا۔ چودھری حامد حمید کے مطابق پارٹی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی سے استعفی طلب کر لئے ہیں ۔ اسی لئے سب سے پہلے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری ساہیوال ڈویژن افتخار چھچھر نے حلقہ 185 سے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دی۔ا افتخار چھچر نے موجودہ سیاسی تناظر میں استعفیٰ اپنی لیڈر شپ کو بھیج دیا۔ افتخار چھچھر حلقہ پی پی 184 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کنونشن میں استعفوں کا عندیہ دیا تھا۔ پنجاب میں پہلا ایم پی اے ہوں جس نے اپنے لیڈر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔ میرے حلقے کی عوام نے مجھ سے اور میرے قائد سے محبت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تھا۔ اپنے حلقے کی عوام کا مشکور ہوں اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت ہے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔