کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل باؤلر بن گئے

کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل باؤلر بن گئے
سورس: twitter

اسلام آباد: پاکستان کے سٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم انٹر نیشنل  باؤلر بن گئے۔ بابراعظم نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اوور کرایا۔

نیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز آخری اوور خود کرانے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم آف سپن کرتے ہیں اور یہ ان کے انٹرنیشنل کیرئیر کا پہلا اوور تھا۔ انہوں نے اپنے اوور میں ایک رن دیا۔ 

بابر اعظم فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بھی باؤلنگ کراچکے ہیں اور انہوں نے فسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ڈھاکا میں کھیلا جانے والا پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیاہے ۔ بارش سے تین دن متاثرہونے کے بعد چوتھے دن کھیل ہوا اور پاکستان نے 300 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی جس کے جواب میں پاکستان کے ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کے باعث 76 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ 

بنگلہ دیش کو فالوآن سے بچنے کے لیے مزید 25 رنز درکار ہیں اور اگر 25 رنز سے پہلے پاکستان نے تین وکٹیں حاصل کرلیں تو پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔