Get Alerts

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ،2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ،2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد :گزشتہ  24 گھنٹے  کے دوران  ملک بھر میں  کورونا  کے 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے،  28 مریض رپورٹ ہوئے،  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 42 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں کورونا کے 451 ٹیسٹ کئے گئے،  4 کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 89 فیصد رہی، کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے  360 ٹیسٹ کئے گئے، 9 کیسز رپورٹ ہوئے،   وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 50فیصد رہی، اسلام آباد میں  615ٹیسٹ کئے گئے ،  1 مریض رپورٹ ہوا،   مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 16 فیصد رہی۔

  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  لاہور میں کورونا کے 457 ٹیسٹ کیے گئے،  4 مریض رپورٹ ہوئے،  وائرس کی شرح  اعشاریہ 88 فیصد رہی ۔

ٹیگز: