Get Alerts

سپریم کورٹ کا جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے اوپن کورٹ میں ہو گی۔تین رکنی کمیٹی نے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کو چیلنج کیا ہوا ہےاور درخواست کی جلد  سماعت کیلئے سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔