اسلام آباد: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہم مالی پیش رفت متوقع ہے، جہاں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کل اجلاس منعقد کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، جب کہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت جاری کیے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض کی نئی قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے، اور بورڈ کی منظوری کے بعد رقوم کے اجرا میں کسی رکاوٹ کی توقع نہیں۔