ہربجھن سنگھ کا پشاور زلمی سمیت شاہد آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہربجھن سنگھ کا پشاور زلمی سمیت شاہد آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی:پی ایس ایل کا بخار  پوری دنیا سمیت بھارت پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ بھارتی کھلاڑی پی ایس ایل کی اپنی پسندیدہ ٹیم  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔  بھارت کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربجھن سنگھ نے پشاور زلمی سمیت شاہد آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آف اسپنر ہربجھن سنگھ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں پی ایس ایل میں اپنے دوست شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہربجھن سنگھ نے اپنے مختصر وڈیو پیغام میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم جب کہ خصوصی طور پر شاہد آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی ) نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر دنیا کی تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے پر پابندی عائد کررکھی ہے، انہیں صرف مقامی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت ہے۔