Get Alerts

قومی ہاکی گول کیپرعمران بٹ کو بیان دینامہنگا پڑ گیا

قومی ہاکی گول کیپرعمران بٹ کو بیان دینامہنگا پڑ گیا

لاہور: قومی ہاکی گول کیپرعمران بٹ کو بیان دینامہنگا پڑ گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے منفی بیانات دینے پر گول کیپر عمران بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیخلاف عمران بٹ کے بیان کا پی ایچ ایف نے نوٹس لے لیا، گول کیپر عمران بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی گئی۔عمران بٹ نے ویڈیو پیغام میں ہیڈ کوچ پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے، گول کیپر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ غداری اور جان بوجھ کر ہارنے کے الزامات لگا کر دبائو ڈالتے ہیں۔