ساھر کیمرے کا توڑ کرنیوالوں کو جرمانہ بھگتنا پڑے گا

ساھر کیمرے کا توڑ کرنیوالوں کو جرمانہ بھگتنا پڑے گا
کیپشن: فوٹو بشکریہ اردو نیوز ۔۔۔ سعودی عریبیہ

دمام : سعودی محکمہ ٹریفک دمام کی طرف سے لگائے گئے کیمروں کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم شہریوں نے ہاتھوں ہاتھ استعمال کرنا شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لیے نصب کیے گئے " ساھر " کیمروں کا توڑ بھی سعودی شہریوں نے ڈھونڈ نکالا۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین آلے کی مدد سے شہری دور سے  کیمروں کے لیے مخصوص جگہ اور کیمروں کی نشاندہی کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے سوائے اس جگہ پوری سڑک پر تیز رفتاری ہی دیکھاتے نظر آنے لگے ہیں ۔

الشرقیہ میؐ محکمہ ٹریکف کے ماتحت سلامتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید االعمجل نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ساھر کی نشاندہی کرنے والے بعض آلات ریڈار پر کیمروں کا بتا دیتے ہیں ۔

تاہم ان کا کہناتھا کہ اگر کوئی ڈرائیور ایسے آلے سمیت پکڑا گیا تو کم سے کم 3 ہزار ریال جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے ۔