وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی اہم ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں  شیخ رشید کے پی اے سی ممبر بننے سے متعلق بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور  وفاقی وزیرریلوے  شیخ رشید  میں اہم ملاقات ہوئی جس میں شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی بات چیت کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا  ممبر نامزد کر دیا ہے جس پر شیخ رشید نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ ملاقات میں وزارت ریلوے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے جس میں  شیخ رشید نے ریلوے کی کارکردگی میں بہتری سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کے بھرپور احتجاج پر عمران خان حکومت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا جس پر شیخ رشید نے شدید احتجاج کیا اور آج کے دن تک انہیں حکومت کا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا پسند نہیں آیا اور وہ اس بات پر متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ چکے ہیں ۔ بعد انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ انہیں پی اے سی کا ممبر بنا دیا جائے جس پر عمران خان نے انہیں ممبر نامزد کر دیا ہے ۔