جنوبی وزیرستان کے علاقے سے 2 لوگوں کو مجھے قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے: عمران خان

جنوبی وزیرستان کے علاقے سے 2 لوگوں کو مجھے قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے: عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دئیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا تھاعمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کو رپورٹ دی، یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں