جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر دھماکہ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر دھماکہ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سورس: file

قلعہ سیف اللہ: صوبہ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں جمیعت علماء اسلام ف (جے یو آئی ف) کے دفتر کے باہر دھماکہ ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔  قلعہ سیف اللہ  کے حلقہ پی بی 3میں  جے یوآئی کے امیدوار مولاناعبدالواسع کے انتخابی دفتر کونشانہ بنایاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں