Get Alerts

اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں خودکش دھماکے سے 12افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں خودکش دھماکے سے 12افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد: جی الیون سیکٹر کی کچہری کے قریب منگل کی دوپہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوا، جب ایک کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور نزدیکی کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

زخمیوں میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ دھماکے میں ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی "فتنہ الخوارج" ملوث ہو سکتی ہے۔ کچہری کے علاقے میں دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کے باعث سائلین بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس سانحے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کچہری کے باہر دھماکے کے بعد عمارت خالی کرا لی گئی، وکلا، ججز اور سائلین کو کچہری سے نکال دیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی حصے کی طرف سے شہریوں اور وکلا کو نکالا گیا، ججز کو بھی روانہ کر دیا گیا۔
 

ٹیگز: