Get Alerts

اسلام آباد خودکش دھماکہ: شہدا کی تعداد 32 ہوگئی، حملہ آور کا تعلق 'فتنہ الخوارج' سے نکلنے کا انکشاف

اسلام آباد خودکش دھماکہ: شہدا کی تعداد 32 ہوگئی، حملہ آور کا تعلق 'فتنہ الخوارج' سے نکلنے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں  خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے، جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 169 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع اور تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردی کے اس واقعے میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔خودکش بمبار کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق دہشت گرد گروہ 'فتنہ الخوارج' سے تھا۔
اس  حملے پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی پر حملہ قرار دیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: