Get Alerts

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا پمز اور پولی کلینک کا ہنگامی دورہ، زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا پمز اور پولی کلینک کا ہنگامی دورہ، زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد خودکش دھماکے کے فوراً بعد پمز (PIMS) اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی انفرادی طور پر عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے جانی نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاپمز ہسپتال میں اب تک 149 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہسپتال میں اب تک 28 لاشیں لائی جا چکی ہیں۔

ٹیگز: