Get Alerts

مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس،پمز ہسپتال کی سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس،پمز ہسپتال کی سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ٹیکنیکل ماہرین کے پمز ہسپتال کے دورے اور جاری جائزے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ماہرین ہسپتال کے کلینیکل، سرجیکل، میڈیکل، ریڈیولوجی اور انتظامی شعبوں کا مقررہ معیار کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف انڈیکیٹرز کی بنیاد پر پمز ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ٹیکنیکل ماہرین ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پمز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور طبی و انتظامی خدمات میں بہتری کے لیے سفارشات مرتب کریں گے۔

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جائزے کے عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال کی سہولیات اور خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز: