Get Alerts

مصطفیٰ کمال کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 مصطفیٰ کمال کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ کے باعث آگ لگی، جبکہ آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ انتظامیہ اور انفورسمنٹ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ سیکرٹری صحت سمیت وزارتِ صحت کے افسران بھی پمز ہسپتال میں موجود ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا ضیاع انتہائی دلخراش سانحہ ہے، جس پر پوری قوم غمزدہ ہے

ٹیگز: