Get Alerts

 حمزہ شہباز کا پمز ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ

 حمزہ شہباز کا پمز ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

 اس سے قبل حمزہ شہباز نے وزارتِ اطلاعات کا بھی دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، اعلیٰ افسران اور متعلقہ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے حمزہ شہباز کو وزارت کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امورِ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں وزارت کی کارکردگی اور مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 بعد ازاں حمزہ شہباز نے پمز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ٹیگز: