Get Alerts

کراچی: لانڈھی میں فیکٹری آتشزدگی کا ہولناک واقعہ، 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو، گورنر سندھ کا سخت اظہارِ تشویش

کراچی: لانڈھی میں فیکٹری آتشزدگی کا ہولناک واقعہ، 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو، گورنر سندھ کا سخت اظہارِ تشویش

کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ نے قریبی دو مزید فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ، پاک بحریہ اور ریسکیو اداروں کی طویل جدوجہد کے بعد 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  
سانحہ گل پلازا جیسے واقعات کے بعد آگ بجھانے کے نظام اور حفاظتی اقدامات میں نمایاں بہتری لانی چاہئے تھی، مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔

ٹیگز: