Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، مری اور گلیات میں شدید سردی کا راج

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، مری اور گلیات میں شدید سردی کا راج

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل برسنے کے لیے تیار ہیں۔  دیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
 صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
 مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔     سندھ اور بلوچستان: ان دونوں صوبوں کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ٹیگز: