Get Alerts

سکیورٹی فورسز کا بڑا بریک تھرو ، ترلائی کلاں حملہ تحقیقات  میں اہم پیش رفت :  ماسٹر مائنڈ 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار

سکیورٹی فورسز کا بڑا بریک تھرو ، ترلائی کلاں حملہ تحقیقات  میں اہم پیش رفت :  ماسٹر مائنڈ 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں سکیورٹی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر پشاور اور نوشہرہ میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کے چار سہولت کار قابو کر لیے گئے۔حملے کا اصل منصوبہ ساز (ماسٹر مائنڈ)، جس کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور وہ افغانی باشندہ ہے، سیکیورٹی فورسز کی گرفت میں آ چکا ہے۔
تحقیقات میں یہ چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ     ترلائی کلاں حملے کی مکمل منصوبہ بندی، دہشت گردوں کی تربیت اور ان کی ذہن سازی افغانستان میں داعش کے مراکز میں کی گئی۔دہشت گردوں کے خلاف اس کٹھن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جرات کی مثال قائم کی۔  فائرنگ کے تبادلے میں وطن کا ایک بیٹا شہید ہو گیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگز: