لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کی رنگینیاں منائیں۔ نواز شریف لاہور کے اندرونی علاقے سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی ہوئی پتنگوں کا منظر دیکھا۔ اس موقع پر نواز شریف نے پتنگ کی ڈور اور گڈا بھی پکڑا اور پتنگ بازی کا مزہ لیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔
یاد رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات عروج پر ہیں، اور آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں بھرپور گہما گہمی دیکھنے کو ملی، جہاں شہری بسنت کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔