اگرآپ بھی سیاحتی مقام پر جانا چاہتے ہیں تو موسم کی تازہ صورتحال جان لیں

اگرآپ بھی سیاحتی مقام پر جانا چاہتے ہیں تو موسم کی تازہ صورتحال جان لیں

اسلام آباد:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی سورج گم ہے ، مطلع ابر آلود ہونےسے ، پارہ مزید نیچے آگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کاکہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ،مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، اورگلگت بلتستان کے چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔م

یدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ے موسم کا مزاج بدل دیا۔ بارش اور برفباری سے ، ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ، کوئٹہ کے بعض علاقوں میں سڑکوں پر بہتا پانی جم گیا۔  گلیات میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔جبکہ گلیات اور نتھیا گلی میں کئی سیاح بدستور پھنسے ہوئے ہیں۔  موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ،،پنجاب کے بعض علاقوں سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کاامکان ہے ۔کوئٹہ میں رگوں میں خون جمادینے والی سردی نے انٹری دیدی ،بعض سڑکوں پر پانی بھی جمنے لگا۔

اپر دیر شہراور گردونواح میں آج بھی آسمان سے روئی کے گالے برستے رہے ،پہاڑوں کی چوٹیوں نے سفیدچادر اوڑھ لی۔ ملکہ کوہسار میں گلیات سمیت بعض علاقوں میں برفباری کاسحرتاحال برقرار ہے،راستے بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ وادی کاغان میں بھی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے  کاغان سے ناران روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا  جبکہ سوات میں مالم جبہ اور کالام ، میں بھی ہرطرف برف ہی برف ہے۔

مصنف کے بارے میں