اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہے ابھی شادی نہیں کی بلکہ بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے۔
پی ٹی آئی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی جب کہ بشریٰ مانیکا نے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے خاندان سے مشورے کے لئے وقت مانگا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ مانیکا کی جانب سے عمران خان کی پیشکش قبول کرنے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی خود عوام کے سامنے شادی کا اعلان کریں گے۔
Official #PTI statement pic.twitter.com/LeOpMxhKXA
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 7, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سرگرم تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی۔