عالمی وبا سے مزید 50 افراد کا انتقال، 2251 مریضوں کی حالت تشویشناک

Corona virus kills 50 more, leaves 2251 in critical condition
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر ہونے والی حالیہ اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2251 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 شہریوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2482 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس وقت پاکستان میں 4 لاکھ 95 ہزار 075 کنفرم جبکہ 24 ہزار 049 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 8416، بلوچستان میں 18300، گلگت بلتستان میں 4874، اسلام آباد میں 38687، خیبر پختونخوا میں 60229، پنجاب میں 142835 جبکہ سندھ میں 221734 کنفرم کیسز ہیں۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 18432، پنجاب میں 9530، خیبر پختونخوا میں 3155، اسلام آباد میں 2337، گلگت بلتستان میں 51، بلوچستان میں 231 اور آزاد کشمیر میں ان کی تعداد 313 ہو چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں اب تک 4 ہزار 203 شہری وبائی مرض میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 653 ہے۔

دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 702، اسلام آباد میں 434، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں اب تک 232 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔