برآمدات میں اضافے پر وزیراعظم کا اظہار مسرت

برآمدات میں اضافے پر وزیراعظم کا اظہار مسرت
سورس: File photo

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2020میں ہماری برآمدات بڑھی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات  خطے کے دیگر ممالک جن میں بھارت او ر بنگلہ دیش شامل ہیں سے زیادہ رہی ہیں ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹؤیٹ پیغام میں کہا ہے کہ برآمدات کی شرح میں اضافہ حوصلہ افزا ہے اور اس پٌر میں وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس 18 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ بھارت کی منفی اعشاریہ آٹھ اور بنگلادیش کی منفی 6 فیصد رہیں۔