ملک بھر میں پولیووائرس کے 14 نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے، وفاقی وزارت صحت نے خبردار کردیا

ملک بھر میں پولیووائرس کے 14 نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے، وفاقی وزارت صحت نے خبردار کردیا

اسلام آباد:ملک بھر میں پولیووائرس کے 14 نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وفاقی وزارت صحت نے خبردار کردیا  ہے۔

ملک بھر میں پولیو وائرس کے 14 ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ سیوریج کے تین نمونوں میں وائرس موجود تھا اور یہ نمونے 4 سے 13 دسمبر کے درمیان پشاور سے حاصل کیے گئے تھے۔ترجمان

وزارت صحت کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو صرف مستقل ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر ویکسینیشن مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مصنف کے بارے میں