ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا  اب مشکل نہیں نہایت آسان

 ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا  اب مشکل نہیں نہایت آسان

ریاض: ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ا ب مشکل نہیں بالکل نہایت آسان ہوگیا ہے۔  دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کو بہت آسانی میسر ہوگی۔روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دبئی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کیلئے واٹس ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

آر ٹی اے ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کیلئے اپوائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کے لیےایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پر ’محبوب چیٹ بوٹ‘ پردستیاب ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہمشندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسے ری شیڈول بھی کرسکتے ہیں۔آرٹی اے کارپوریٹ ٹینکیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں سمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کا موبائل فون نمبر اور رجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لیے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے

مصنف کے بارے میں