Get Alerts

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹائی راڈ کھلنے کے باعث ایک ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک لیہ سے فیصل آباد مویشی لے کر جا رہا تھا جو موٹروے ایم فور انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: