Get Alerts

گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

گوجرانوالہ/ٹوبہ ٹیک سنگھ: حافظ آباد روڈ پر گوجرانوالہ کے قریب نوکھر میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری طرف، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ایم تھری موٹروے پر رجانہ انٹرچینج کے قریب بھی ایک خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈالہ گاڑی سبزی سے لدے مزدے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمیم، ثمینہ اور ایک سالہ بچہ حبیب شامل ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: