Get Alerts

دھند میں کمی کے بعد موٹرویز پر ٹریفک بحال، ایم ون کا سیکشن تاحال بند

دھند میں کمی کے بعد موٹرویز پر ٹریفک بحال، ایم ون کا سیکشن تاحال بند

لاہور:حدِ نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 اسی طرح موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بھی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ہے

۔ تاہم شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پر پشاور سے برہان تک ٹریفک تاحال بند ہے۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: