Get Alerts

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند، موٹرویز کے متعدد سیکشن بند

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند، موٹرویز کے متعدد سیکشن بند

لاہور:خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ دھند کی صورتحال کے پیشِ نظر موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ون پر پشاور سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: